"انمول ہیرے - : وقت کی اہمیت پر ایک اصلاحی بیان، تحریری شکل میں یہ رسالہ امیر اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے اصلاحی بیان کی تحریری شکل ہے، جو انہوں نے 25 صفر المظفر 1430 ھ 2009 میں صحرائے مدینہ، کراچی میں 3 روزہ اجتماع کے موقع پر کیا تھا۔ امیرِ اہلسنت نے اس بیان میں وقت کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال پر زور دیا ہے اور فضولیات میں وقت ضائع کرنے کے نقصانات پر روشنی ڈالی ہے۔ پڑھنے والوں کی آسانی کے لئے یہ بیان ضروری ترامیم، مستند حوالوں اور وضاحتوں کے ساتھ تحریری شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ رسالہ 'انمول ہیرے' میں مختلف عنوانات شامل ہیں، مثلاً: دن کا اعلان، وقت کے قدردانوں کے ارشادات، جنت میں بھی افسوس، انمول لمحات کی قدر، صبح کی فضیلت، سونے جاگنے کے 15 مدنی پھول، وغیرہ۔22 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2 رنگ کی پرںٹنگ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ بڑے سائز میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 3419 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 22 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 25 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 16th |
| Edition Year: | 2025 |