"گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب رسالہ ""گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب"" مدنی مذاکرہ سلسلے کی قسط نمبر 05 ہے۔ اس میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم حضرات کے لیے امیر اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے علمی ارشادات اور مسائل کے جوابات پیش کیے گئے ہیں۔ 23 صفحات پر مشتمل رسالے ""گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں:نمازی گونگا، کیا گونگا بولنے پر قدرت رکھنے والوں کی امامت کر سکتا ہے؟ سجدۂ تلاوت، کیا گونگا ذبح کرسکتا ہے؟ عاشقِ رسولﷺ گونگا، نکاح کا بیان، گونگے کا نکاح کس طرح ہوگا؟ طلاق کا بیان، ""اللہ"" کا اشارہ گونگے بہرے کس طرح کریں؟ وغیرہ۔ یہ معلوماتی رسالہ 01 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ حصولِ علم و ثواب کی نیت سے خود بھی پڑھیں اور لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 1281 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 23 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 27 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2011 |