علماء پر اعتراض منع ہے رسالہ ""علماء پر اعتراض منع ہے"" مبلغ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شوری حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مد ظلّہ الْعالی کے ایک اصلاحی بیان کی تحریری شکل ہے، جسے شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی مجلس المدینۃ العلمیۃ نے مرتب کیا ہے۔ یہ رسالہ 34 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآن و حدیث اور بزرگانِ دین کے فرامین اور حکایات و واقعات کی مدد سے علماء کی فضیلت اور ان پر اعتراض کرنے کی ممانعت بیان کی گئی ہے۔ رسالے ""علماء پر اعتراض منع ہے"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: عیسائیہ کا بیٹا، علم کی عزت, عُلمائے کرام رحمھم اللہ السلام کا احترام، علماء کی شان میں 7فرامینِ مصطفٰے ٰصَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، علم کے فیضان اور اِس سے محرومی کے نقصان کے بارے میں بُزرگانِ دین کے 4فرامین، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی و معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 6237 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 34 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 36 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2016 |