وقفِ مدینہ رسالہ ""وقفِ مدینہ"" مرکزی مجلسِ شوریٰ کی پیشکش ہے۔ 86 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کی ایک بیان کی تحریری شکل ہے ، جو آپ نے دعوتِ اسلامی کے 12 ماہ کے مدنی قافلوں کے مسافرین کے تین روزہ تربیتی اجتماع میں فرمایا تھا۔ اس میں وقفِ مدینہ کی تعریف، دین کے لئے وقف ہونے کی اہمیت، فضائل اور صالحین کے فضائل اور حکایات و واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ رسالے ""وقفِ مدینہ"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: والدۂ مریم کی دُعا، حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کفالت، کچھ لوگوں کا دین کے لئے وقف ہونا ضروری ہے، امامت و دینی خِدمت پر اُجرت جائز ہے، حضرتِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا یومیہ وظیفہ، ترکِ کسب کس کیلئے افضل ہے؟ اصحابِ صُفّہ کون تھے؟ اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 4238 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 86 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 65 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2008 |