"25 حکایات درود و سلام: درود و سلام کی برکات حضورِ اکرم ﷺ کی ذاتِ بابرکت تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے۔ یہ بات ہمیں قرآنِ مجید نے سکھائی اور دنیا میں اسکی کئی مثالیں موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں رسالہ ""25 حکایاتِ درود و سلام"" پیشِ خدمت ہے۔ امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ یہ رسالہ درود پاک کے منفرد فیوض و برکات بیان کرتا ہے۔ رسالہ ""25 حکایات درود و سلام"" میں درودِ پاک پڑھنے سے متعلق مختلف حکایات واقعات پیش کیے گئے ہیں، مثلاً: حضرت آدم علیہ السلام کا مہر، 10 درود شر یف، 1 لاکھ بندوں کی شفاعت کا نسخہ، غموں کو دور کرنے کا وظیفہ، اونٹ کی گواہی، درود کی برکت سے آپریشن کی تکلیف کا اظہار نہ کرنا، وغیرہ۔ ان حکایات سے پتہ چلتا ہے کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰﷺ پر عام انسان ہی نہیں بلکہ انبیاءکرام علیہم السلام بھی درود و سلام بھیجتے آرہے ہیں۔ رسالہ ""25 حکایاتِ درود و سلام"" بتاتا ہے کہ چاہے کوئی شخص کیسی ہی پریشانی یا تکلیف میں مبتلا ہو، درود و سلام پڑھنے سے ہر مصیبت ٹل سکتی ہے۔ رسالے میں شامل ہر حکایت سند کے ساتھ پیش کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا شک و شہبہ پیدا نہ ہو۔ یہ رسالہ 26 صفحات پر مشتمل ہے ڈھیروں نیکیاں کمانے کا ذریعہ ہے۔ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ کی ویب سائٹ اور آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 5375 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 26 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |