"25 حکایاتِ درود و سلام - انگلش | 25 Accounts Regarding Salat o Salam : درود و سلام پڑھنے کی برکات حضورِ اکرم ﷺ کی ذاتِ با برکات تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے۔ یہ بات ہمیں قرآنِ مجید نے سکھائی اور دنیا میں اسکی کئی مثالیں موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں رسالہ ""25 Accounts Regarding Salat o Salam"" پیشِ خدمت ہے۔ امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ اور مجلس تراجم، دعوتِ اسلامی کا ترجمہ شدہ یہ رسالہ درود پاک کے منفرد فیوض و برکات بیان کرتا ہے۔ رسالہ ""25 Accounts Regarding Salat o Salam"" میں درودِ پاک پڑھنے سے متعلق مختلف حکایات و واقعات پیش کیے گئے ہیں، مثلاً: حضرت آدم علیہ السلام کا مہر، 10 درود شریف، 1 لاکھ بندوں کی شفاعت کا نسخہ، غموں کو دور کرنے کا وظیفہ، اونٹ کی گواہی، درود کی برکت سے آپریشن کی تکلیف کا اظہار نہ کرنا، وغیرہ۔ ان حکایات سے پتہ چلتا ہے کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰﷺ پر عام انسان ہی نہیں بلکہ انبیائےکرام علیہم السلام بھی درود و سلام بھیجتے آرہے ہیں۔ رسالہ ""25 حکایاتِ درود و سلام - انگلش"" بتاتا ہے کہ چاہے کوئی شخص کیسی ہی پریشانی یا تکلیف میں مبتلا ہو، درود و سلام پڑھنے سے ہر مصیبت ٹل سکتی ہے۔ رسالے میں شامل ہر حکایت سند کے ساتھ پیش کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا شک و شہبہ پیدا نہ ہو۔ یہ انگلش رسالہ 30 صفحات پر مشتمل ہے اور ڈھیروں نیکیاں کمانے کا ذریعہ ہے۔ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ کی ویب سائٹ اور آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3039 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 30 |
| Dimensions (cm): | 18 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 35 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |