"اعلیٰ حضرت کی انفرادی کوششیں - امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے روشن اوراق حکمتِ اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام۔ زیرِ نظر رسالہ مجددِ دین و ملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن کی مبارک زندگی کے ان پہلوؤں کو اُجاگر کرتا ہے جہاں انہوں نے انفرادی سطح پر لوگوں کی اصلاح فرمائی۔ رسالہ ""اعلیٰ حضرت کی انفرادی کوششیں"" میں شامل مختلف حکایات و واقعات بتاتے ہیں کہ کس طرح اعلیٰحضرت علیہ الرحمۃ نے حکمت و دانائی کے ساتھ غیر مسلموں، نماز میں غلطی کرنے والوں اور سماجی برائیوں میں مبتلا افراد کو راہِ راست دکھائی۔ رسالے میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: غمزدہ مبلغ کی انفرادی کوشش، سونے کی انگوٹھی پہننے والے پر انفرادی کوشش، نماز میں غلطی کرنے والے پر انفرادی کوشش، غیر مسلم پر انفرادی کوشش، طبیب پر انفرادی کوشش، جذباتی مرید پر انفرادی کوشش، وغیرہ۔ 49 صفحات پر مشتمل رسالہ ""اعلیٰ حضرت کی انفرادی کوششیں"" دعوت و تبلیغ کے مؤثر طریقے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔"
| Available Stock: | 6811 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 49 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Auliya Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 10th |
| Edition Year: | 2017 |