"فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ تعالی علیہ رسالہ ""فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ تعالی علیہ"" سیرت اولیاء و آئمۂ کرام پر مجلس المدینۃ العلمیۃ کی ایک علمی کاوش ہے۔ یہ رسالہ 103 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں اسلامی تاریخ کے مشہور و معروف عالمِ دین سیدنا ابو حامد محمد بد محمد الطوسی الغزالی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات و خدمات کی چند جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ مختصر مگر جامع مضامین کی مدد سے پڑھنے والوں کی تربیت و رہنمائی کی گئی ہے۔ رسالے ""فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ تعالی علیہ"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: یہ اجنبی کون؟ ولادت باسعادت، نام و نسب اور کنیت، امام غزالی شافعی تھے، والد گرامی کی وصیت اور وصال، پہلی درس گاہ، نیشاپور کا سفر، 300 طلبہ پر فائق ہو گئے، غزالی علم کا دریا ہے، شانِ وعظ و تدریس، اصلاحِ قلب میں رات دن مصروف ہوگئے، اور دیگر مضامین۔ یہ رسالہ 01 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3789 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 103 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Auliya Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 90 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |