واہ کیا بات غوثِ اعظم کی رسالہ ""واہ کیا بات غوثِ اعظم کی"" سیرت اولیاء کرام کے موضوع پر امیرِ اہلسنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ایک بیان کی تحریری شکل ہے۔ یہ بیان امیرِاہلِ سنت نے 11 ربیع الاخر 1444 ہجری مطابق 6 نومبر2022 بڑی گیارہویں شریف کی رات عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فرمایا۔ اس بیان کے ساتھ ساتھ ان گیارہ راتوں میں مختلف کراماتِ غوثِ پاک بھی بیان ہوئیں، جنہیں شعبہ ""ہفتہ وار رسالہ مطالعہ"" نے کچھ ضروری ترامیم کے ساتھ اس رسالے میں پیش کیا ہے۔ 28 صفحات پر مشتمل رسالہ ""واہ کیا بات غوثِ اعظم کی"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: ایمان پر موت کی خوشخبری، اللہ پاک کا پیارا، بَد عَقیدَگی سے توبہ، غزالیٔ دوراں کی کتاب کی مَدَنی بہار، خیرخواہانہ مدنی مشورہ، فالج ٹھیک ہوگیا، غریب کو امیر کر دیا، پہلے نمازی پھر نیازی، مرغی زندہ ہوگئی، گندم میں برکت ہوگئی، اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 3296 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 28 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Seerat-e-Auliya Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |