"اشکوں کی برسات - بڑا رسالہ ""اشکوں کی برسات "" میں فقہ حنفیہ کی بانی، حضرت نعمان بن ثابت المعروف امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی سیرت سے لیے گئے چند اسباق شامل ہیں، جو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی عبادت و ریاضت، پرہیزگاری اور بارگاہِ خدا و رسول ﷺ میں آپکا مرتبہ بیان کرتے ہیں۔ 36 صفحات کا یہ رسالہ امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے مرتب کیا ہے اور اسکے اب تک 11 کامیاب ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں۔ اس میں شامل جند مضامین یہ ہیں: حنفیوں کے لئے مغفرت کی بشارت، روضۂ شاہِ انام سے جواب سلام، قیامت کا خوف دلانے پر بے ہوش ہو گئے، رسول کریم ﷺ کی بشارت، 30 سال مسلسل روزے، 62 مرتبہ ختمِ قرآن، وغیرہ۔ رسالہ ""اشکوں کی برسات"" نہ صرف امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے عقیدت مندوں بلکہ نیکی کی راہ پر چلنے والے ہر فرد کے لئے بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ بڑے سائز میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 31554 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 36 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Auliya Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 40 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 11th |
| Edition Year: | 2020 |