سیرت ابو درداء رضی اللہ عنہ رسالہ ""سیرت ابو درداء رضی اللہ عنہ"" سیرت صحابۂ کرام کے موضوع پر نگران مرکزی مجلس شوریٰ، حاجی محمد عمران عطاری سلّمہ الْباری کے ایک بیان کی تحریری شکل ہے۔ 74 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ صاحب علم و حکمت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ رسالے ""سیرت ابو درداء رضی اللہ عنہ"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: اللہ عزّوجل كے سوا کوئی معبود نہیں، سیدنا ابودرداءرضی اللہ تعالٰی عنہ اور گھرکا مدنی ماحول، لڑکا کیسا ہونا چاہیے؟ مدنی ماحول کی بہار، شوقِ عبادت میں ترکِ تجارت، جن کا مال انہی پر وبال، اصلاحِ امت کا جذبہ، اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔
| Available Stock: | 1116 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 74 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Auliya Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 50 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2011 |