"فیضان علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ زیر نظر رسالہ غزالیٔ زماں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارکہ کے چند روشن اوراق پر مشتمل ہے۔ یہ رسالہ مجلس المدینۃ العلمیہ نے مرتب کیا ہے اور اس کا نام ""فیضان علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ"" تجویز کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ 69 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا مختصر تعارف اور دین اسلام کے لیے خدمات کے بارے میں متفرق عنوانات شامل ہیں۔ رسالے میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: ولادت باسعادت، سایہ پدر اٹھ گیا، اعلی حضرت نے دعاؤں سے نوازا، والدہ ماجدہ اور ابتدائی تعلیم و تربیت، غزالیٔ زماں کا لقب، جامعہ نعمانیہ میں تدریس، 51 سال تک فی سبیل اللہ خطابت، عیسائی پادری کا قبول اسلام، قاتلانہ حملہ، طلبہ سے حسن سلوک اور صبر و رضا وغیرہ۔ رسالہ ""فیضان علامہ کاظمی"" ایک رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1457 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 70 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 65 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2014 |