تذکرہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ رسالہ ""تذکرہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ"" سیرتِ علماء و اولیائے کرام کے موضوع پر امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا ایک مختصر معلوماتی رسالہ ہے۔ 20 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ امیرِ اہل سنّت کے مطابق ان کی زندگی کا پہلا رسالہ تھا جو انہوں نے مارچ 1973ء میں ""یومِ رضا"" کے موقع پر جاری کیا تھا۔ اس مختصر مگر جامع رسالے میں اعلیٰ حضرت کا تعارف، آپ کی علمی قابلیت، کرامات اور تصنیفات کا ذکر کیا گیا ہے۔ رسالے ""تذکرہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: اعلٰی حضرت کا سنِ ولادت، حیرت انگیز بچپن، پہلا فتوٰی، اعلٰی حضرت کی رِیاضی دانی، صرف ایک ماہ میں حِفظ قرآن، بیداری میں دیدارِ مُصطَفٰے صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، دورانِ میلاد بیٹھنے کا انداز، وفاتِ حسرت آیات، دربارِ رسالت میں انتِظار، اور دیگر عنوانات۔ یہ معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 3064 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 20 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 28 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 12th |
| Edition Year: | 2021 |