صبحِ بہاراں /The Dawn of Blessiing رسالہ The Dawn of Blessings نبی کریم صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کی ولادت کے موضوع پرامیرِ اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا ایک دلچسپ اور مختصر رسالہ ہے۔ اس کا انگلش ترجمہ مجلس تراجم نے مرتب کیا ہے۔ یہ رسالہ 37 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں آپ صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کی ولادت کی تاریخ، وقت اور آپ صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے اس دنیا میں تشریف لانے کے بعد کے حالات اور ولادت کی رات رونما ہونے والے معجزات بیان کیے گئے ہیں۔ رسالے The Dawn of Blessings میں بہت خوب صورت اور مدلل انداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں میلاد النبی صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے جائز ہونے کو ثابت کیا گیا ہے کہ آپ صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کی ولادت کی خوشی میں جھنڈے لہرانا،جلوس نکالنا جائز و مستحن اور فرشتوں کے عمل سے ثابت ہے ۔ میلاد منانے سے متعلق ایک یہودی کا دلچسپ اور ایمان افروز واقعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ نیز دعوت اسلامی کا جشن عید میلاد النبی صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ منانے کا انداز ذکر کرنے کے بعد آخر میں جشن عید میلاد النبی صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ منانے کی 18 نیتیں اور جشن ولادت منانے کے انداز پر بھی رہنمائی کی گئی ہے۔ یہ انگلش رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
| Available Stock: | 1121 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 37 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 32 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2012 |